اسماعیل ہنیہ کی شہادت : ایرانی شہرقم میں سرخ پرچم لہرا دیا گیا
حماس کے سربراہ اسماعیل ہینہ کی شہادت کے بعد ایران کے شہر قم میں مسجد جم کران کے گنبد پر انتقام کا نشان سرخ پرچم لہرا دیا گیا ہے۔ ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق اسماعیل ہنیہ کو رات گئے تہران میں نشانہ بنایا گیا تھا جس میں وہ اپنے محافظ سمیت شہید ہوگئے تھے ۔
حماس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اسماعیل ہنیہ کو اسرائیلی ایجنٹوں نے نشانہ بنایا، انکی شہادت سے دشمن مذموم عزائم حاصل نہیں کرسکے گا۔ہنیہ پر حملے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے، حملہ بزدلانہ کارروائی ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں