معیشت میں بہتری ، فچ نے پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی پلس کردی

فچ ریٹنگ ایجنسی نے تقریباً 7 ماہ بعد پاکستان کیلئے کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ کر دیا، پاکستان کی طویل مدتی غیر ملکی کرنسی کی ریٹنگ بہتر کرتے ہوئے  ریٹنگ ٹرپل سی سے بڑھا کر ٹرپل سی پلس کردی۔

آئی  ایم ایف معاہدے سے پاکستان کی بیرونی فنڈنگ رسائی بہتر ہوئی  اور پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری کے باعث ریٹنگ اپ گریڈ کی گئی،سٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے میں رہتے ہوئے پاکستان نے بہتر کارکردگی دکھائی۔آئی ایم ایف ایگڑیکٹو بورڈ اجلاس کی منظوری سے قبل چین، سعودی عرب اور  یواےای سے باہمی معاہدوں کےقرض کو رول اوور کرانا ہوگا۔ 

فچ نے اپنی رپورٹ میں  بتایا  کہ پاکستان نے حالیہ وفاقی بجٹ میں معیشت کی بہتری کےلیے پالیسی اقدامات کیے ہیں، پاکستان کو ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح بڑھانے کےلیے مزید 3 فیصد اضافے کی ضرورت ہے، پاکستان نے آئی ایم ایف کو انرجی شعبے، ریاستی ملکیتی اداروں میں اسٹرکچرل اصلاحات اور زرعی آمدن پر ٹیکس لگانےکے لیے قانون سازی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

فچ ریٹنگ ایجنسی کی جانب سے کریڈٹ ریٹنگ بہتری سے پاکستان کا عالمی مارکیٹ میں اعتماد بحال ہوگا، عالمی مالیاتی ادارے قرض دینے میں پاکستان پر اعتماد کریں گے اور کریڈٹ ریٹنگ بہتر ہونے سے عالمی مارکیٹ بانڈز کا اجرا بھی بہتر ہو سکے گا۔ 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے