ریاض :تاریخ کا مہنگا ترین باز 3کروڑ روپے میں فروخت

سعودی دارالحکومت ریاض میں فالکن کلب کے تحت منعقد بازوں کی نیلامی جاری ہے جہاں منگل اور بدھ کی درمیانی شب اب تک کا مہنگا ترین باز چار لاکھ ریال میں نیلام ہوا۔

نیلامی میں سعودی عرب میں متعین امریکی سفیر مائیک رٹنی نے بھی بطور خاص شرکت کی ۔
نیلامی کے لیے دو باز پیش کئے گئے جو امریکی فارم ہاؤس کی ملکیت کے تھے۔
پہلے باز کا نام سپر وائٹ تھا جس پر بولی کا آغاز 40 ہزار ریال سے ہوا اور 86 لاکھ ریال پر بولی بند ہوئی۔
دوسرا الٹرا وائٹ نامی باز نیلامی کے لیے پیش کیا گیا تو اس پر ایک لاکھ ریال میں بولی کا آغاز ہوا اور بالآخر بولی 4 لاکھ ریال پر بند ہوئی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے