انڈونیشیا میں دل دہلا دینے والامنظر واقعے نے مقامی آبادی کو خوفزدہ کر دیا

انڈونیشیا کے صوبے شمالی سماٹرا میں ایک خوفناک واقعے کے دوران ایک دیو ہیکل مگرمچھ نے 46 سالہ خاتون کو اپنے جبڑوں میں جکڑ لیا اور گھسیٹ کر سمندر میں لے گیا۔نورحواتی نامی خاتون صبح اپنے ساحلی گاؤں کے قریب سمندری پانی میں پاؤں دھو رہی تھی جب 13 فٹ لمبے مگرمچھ نے ان پر اچانک حملہ کر دیا۔

خاتون کی چیخیں سن کر مقامی افراد پہنچے لیکن بےبسی کے عالم میں منظر دیکھتے رہے۔ مگرمچھ نے خاتون کو "ڈیتھ رول” کے ذریعے قابو میں کیا اور پانی میں نیچے کھینچ لے گیا۔تقریباً ایک گھنٹے بعد مگرمچھ دوبارہ سطح پر نمودار ہوا اور نورحواتی کی بے جان لاش اس کے جبڑوں میں دبی ہوئی تھی۔ مقامی افراد نے مگرمچھ کی توجہ ہٹانے کے لیے پانی میں مردہ مرغیاں پھینکیں تاکہ وہ لاش چھوڑ دے

یہ بھی پڑھیں:اٹلی کے حمام سے 27سو سال قدیم بیش قیمت خزانہ دریافت

۔مگر مچھ مرغیوں کی طرف متوجہ ہوا اوعر خاتون کی لاش چھوڑ دی جسے کشتی کے ذریعے ساحل پر لے جایا گیا۔ایک مقامی رہائشی نے کہا کہ میں نے مگرمچھ کو خاتون پر حملہ کرتے دیکھا۔ ہم چیختے رہے لیکن مگرمچھ نے اسے نہیں چھوڑا۔ یہ منظر انتہائی ہولناک تھا، قامی پولیس اور فوج نے مگرمچھ کو مار ڈالا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے