وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کی عمان میں مذہبی اور سیاسی قیادت سے ملاقاتیں

سمندر پار پاکستانیز اور مذہبی امور کے وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے عمان کے مفتی اعظم کے معاون خصوصی شیخ ڈاکٹر کہلان الخروسی سے ملاقات کی ہے ۔

ملاقات کے دوران چوہدری سالک حسین نے دنیا میں امن کے فروغ کے لیے باہمی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کا کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا کے خاتمے ،قیام امن، تعلیم اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے پاکستان اور عمان کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

چودھری سالک حسین نے کہا کہ پاکستان اور عمان کے عوام تہذیبی ، تاریخی اور مذہبی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں۔ مذہبی تعلیم، اہم کتب کے تراجم ، وفود کے تبادلوں اور دو طرفہ تعاون کےلئے تیار ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ مختلف مذاہب میں اعلیٰ انسانی اقدار کے حوالے سے مشترکات کو اجاگر کیا جائے اور مذہبی رواداری کے فروغ کے حوالے سے مل کر کام کیا جائے۔

ملاقات میں عمان میں پاکستان کے سفیر عمران علی چوہدری بھی شامل تھے۔وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے تین روزہ دورہ عمان کے دوران عمان کی سیاسی اور مذہبی قیادت سے بھی ملاقاتیں کیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے