امریکا ایران کے ایک دوسرے پر میزائل حملے، خام تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہوگیا
امریکا ایران کے ایک دوسرے پر میزائل حملوں کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ 98 ڈالر ، ڈبلیو ٹی آئی کی 95 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ نگ جاری ہے۔
دوسری جانب ایشیائی او ر یورپی مارکیٹوں میں ملا جلا رجحان رہا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈریڈ انڈیکس 831 پوائنٹس کمی کے بعد ایک لاکھ 70 ہزار 190 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
اس کے علاوہ جرمنی ، فرانس ، برطانیہ ،ہانک کانگ اور بھارتی اسٹاک مارکیٹوں میں بھی مندی دیکھنے میں آئی البتہ جاپان کا نکئی انڈیکس 2 فیصد سے زائد بڑھا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں