حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
وزارت پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 6 روپے کمی کردی گئی، ڈیزل کی قیمت میں بھی فی لیٹر 6 روپے 80 پیسے کی کمی ہوگئی۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 403 روپے78 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 402 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
یاد رہےکہ حکومت نے گزشتہ جمعے بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں