ملک میں فی تولہ سونا4 ہزار 900 روپے سستا ہوگیا
ملک میں آج فی تولہ سونےکی قیمت میں 4 ہزار 900 روپےکمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 4900 روپے کمی کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ 1162 روپے ہوگئی ہے۔
دس گرام سونےکی قیمت 4201 روپے کمی کے بعد 4لاکھ 29 ہزار 665 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی بازار میں سونےکی قدر 49 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 788 ڈالر فی اونس ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں