معیشت کی سمت مثبت ہے اور اس میں بینکنگ شعبے کا کردار کلیدی ہے، گورنرسٹیٹ بینک

گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت مثبت سمت کی جانب گامزن ہے اور اس میں بینکنگ شعبے کا کردار کلیدی ہے۔ مرکزی بینک بینکنگ نظام میں اصلاحات لا رہا ہے اور جدید مالیاتی پالیسیوں کے ذریعے معیشت کو مستحکم بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔

کراچی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کے لیے ضروری ہے کہ بینکنگ نظام جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالا جائے اور صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔

جمیل احمد نے مالیاتی شعبے کی مضبوطی کو پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے بنیاد قرار دیتے ہوئے نجی بینکوں پر زور دیا کہ وہ مالیاتی خدمات کو دور دراز علاقوں تک پہنچائیں اور عوام کو جدید بینکاری سہولیات فراہم کریں۔

سیمینار کے اختتام پر گورنر نے امید ظاہر کی کہ بینکاری کے شعبے میں جاری اصلاحات کے مثبت نتائج جلد سامنے آئیں گے اور ملک کی معیشت مزید مستحکم ہوگی۔ حکومت اور مرکزی بینک کی جانب سے متعارف کرائی گئی اصلاحات بینکنگ سسٹم کو شفاف، مربوط اور عوام دوست بنانے کی غرض سے کی جا رہی ہیں۔

گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ان اصلاحات میں ڈیجیٹل بینکاری، فنانشل انکلوژن اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں کے لیے مالی معاونت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے