بابر اعظم کا بلا ٹیسٹ سیریز میں رنز بنانا بھول گیا ناکامیوں کا سلسلہ جاری

بنگلہ دیش کے بعد انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بھی بابر اعظم ناکام رہے، جہاں انہیں ٹیسٹ ففٹی بنائے اٹھارہ اننگز گزر چکی ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگ میں انہوں نے 30 اور دوسری اننگ میں صرف 5 رنز بنائے۔

بابر اعظم نے آخری بار دسمبر 2022 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں 161 رنز بنائے، اور اس کے بعد نہ صرف سنچری، بلکہ کسی میچ میں ففٹی بھی نہیں بنا سکے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کی آخری تین اننگز میں بابر نے صرف 14، 24 اور 21 رنز بنائے۔سری لنکا کے دورے کے دوران انہیں تین مواقع ملے، لیکن وہ صرف 13، 24 اور 39 رنز تک محدود رہے۔ آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں بابر نے 21 اور 24 رنز بنائے، جبکہ میلبرن ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں 1 اور دوسری اننگ میں 41 رنز بنائے۔

سڈنی ٹیسٹ میں بھی ان کا فارم بحال نہ ہو سکا، جہاں وہ صرف 26 اور 23 رنز بنا پائے۔بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں بھی بابر اعظم کی کارکردگی مایوس کن رہی، جہاں انہوں نے صفر، 22، 31 اور 11 رنز بنائے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے