اسرائیلی وزیر اعظم کا حزب اللہ رہنما کے جانشین ہاشم صفی الدین کو مارنے کا دعویٰ
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایک بار پھر حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ کے جانشین ہاشم صفی الدین کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔
نیتن یاہو نے لبنانی شہریوں کے نام ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم نے حزب اللہ کی طاقت کو ختم کر دیا ہے اور حزب اللہ اب کمزور ہو چکی ہے۔انہوں نے لبنانی شہریوں سے کہا کہ وہ اپنے ملک کو حزب اللہ سے خالی کرائیں تاکہ جنگ ختم ہو اور آنے والے مستقبل میں امن قائم ہو سکے۔
نیتن یاہو نے لبنان کی ماضی کی خوبصورتی اور برقراری کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جنگجوؤں کے ایک گروہ نے ملک کو تباہ کر دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسرائیل نے 1978 اور 1982 میں لبنان پر حملہ کیا اور 2000 میں اپنی فوجیں واپس بلائیں، لیکن اصل میں لبنان کا فتح کنندہ ایران ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں