آنے والے دنوں میں شرح سود اور مہنگائی مزید کم ہوگی :وزیر خزانہ
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے لیے اقدامات کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں، آنے والے دنوں میں شرح سود میں مزید کمی آئے گی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہے جبکہ مزید کمی آئے گی۔ اقتصادی ڈھانچے میں اصلاحات کا عمل شروع ہوچکا ہے، کاروبار بند ہونے سے معیشت کو ناقابل تلافی نقصان ہوتا ہے۔
سینیٹر محمد اورنگ زیب نے مزید کہاکہ بڑی محنت سے معیشت کو مستحکم کیا، ملک ایک دن بند ہونے سے 190 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے۔اسلام آباد میں احتجاج سے 8 لاکھ افراد متاثر ہوئے، ہڑتالوں کے ملکی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ جو لوگ ہڑتال کی کال دیتے ہیں ان کو بھی سوچنا چاہیے، اور بات چیت سے مسئلے کا حل نکالنا چاہیے۔ دہشتگردی کی وجہ سے بھی معیشت کو نقصان پہنچتا ہے، دو روز قبل کراچی میں چینی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا جو قابل مذمت ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں