نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکی زیرصدارت مزار حضرت بری امامؒ کمپلیکس کی ترقی اورانتظام وانصرام کمیٹی کااجلاس
حضرت بری امامؒ کا سالانہ عرس 15 تا17 اگست منعقد ہوگا،نائب وزیراعطم اسحاق ڈار کہتے ہیں عرس تقریبات کے دوران زائرین کو کسی قسم کی کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہیے
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمداسحاق کی زیر صدارت مزار حضرت بری امامؒ کمپلیکس کی ترقی اورانتظام وانصرام کمیٹی کااجلاس ہوا،مینجمنٹ کمیٹی نے حضرت بری امامؒ کا سالانہ عرس 15 تا17 اگست منعقد کرنے کی منظوری دیدی۔

اجلاس سے خطاب میں اسحاق ڈارنے کہا کہ عرس کے موقع پرسیکورٹی کے انتہائی غیر معمولی انتظامات کیے جائیں،تقریبات میں شرکت کیلیے آنے والے زائرین کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، خواتین زائرین کیلیے مزار حضرت بری امامؒ کمپلیکس میں خصوصی انتظامات یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں کمیٹی ارکان خادم درگاہ بری امام راجہ سرفراز اکرم، سہیل اقبال بھٹی، گوہر زاہد ملک اور انعام ربانی،چیف کمشنراسلام آباد، چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندواھا،ڈپٹی کمشنرعرفان میمن،وزارت داخلہ اوردیگرحکام نے شرکت کی
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں