پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس، وفاق اور خیبرپختونخوا کو نوٹس جاری

پشاور ہائیکورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت، اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹسز جاری کر دئیے۔

پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024 کیخلاف دائر درخواست پرپشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے سماعت کی،عدالت نے وفاقی حکومت، اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل کو 27اے کا نوٹس جاری کردیا۔

وکیل درخواست گزار نے کیس پر فیصلے تک آئینی پیکج پر پابندی لگانے کی استدعا کی، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ ہم اس کو بھی دیکھیں گے اس کو لارجر بنچ سنے یا 2 رکنی بنچ اس کی سماعت کرے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ درخواست ڈسٹرکٹ بار کی طرف سے ہے یا نائب صدر ڈسٹرکٹ بار،قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ممبران کی تعداد کتنی ہے؟

 جس پر وکیل درخواستگزار نے کہاکہ قومی اسمبلی میں ممبران کی تعداد272اور سینیٹ میں 81ہے،عدالت نے کیس کی سماعت 15اکتوبر تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے