پی ٹی آئی احتجاج کے دن ایوان عدل میں شیلنگ کرنے والے دو اہلکار معطل
لاہور: پی ٹی آئی احتجاج کے دن ایوان عدل میں شیلنگ کرنے والے دو اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے دونوں اہلکاروں کو معطل کر کے شوکاز نوٹسز جاری کر دیئے، دونوں اہلکاروں نے اپنی ڈیوٹی میں غفلت برتنے کے ساتھ ایوان عدل میں شیلنگ کی۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے مطابق دونوں اہلکاروں کو پولیس لائنز رپورٹ کرنے کے ساتھ شوکاز کا جواب دینے کا وقت دے دیا گیا، دونوں اہلکاروں نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایوان عدل کے اندر شیل پھینکے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں