ملتان والوں کے لیے خوشخبری پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا میلہ
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا میلہ کل ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں سجے گا۔
شائقین کرکٹ کے لیے پہلے روز جنرل انکلوژرز میں انٹری فری کر دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق، ملتان کے شہریوں کے لیے یہ موقع مفت ٹکٹ کے ساتھ فراہم کیا گیا ہے۔
عوام کی سہولت کے لیے پارکنگ اور اسٹیڈیم میں خصوصی رہنمائی کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں، جبکہ شائقین کو اسٹیڈیم تک پہنچانے کے لیے شٹل سروس بھی فراہم کی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں