پاکستان کی پلئینگ الیون کا اعلان انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے ٹیم کا انتخاب

کپتان شان مسعود نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پلئینگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کی تفصیلات کچھ یوں ہیں

:کپتان: شان مسعود

دیگر بلے باز: صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابر اعظم

وکٹ کیپر: محمد رضوان

آل راؤنڈرز: سعود شکیل، عامر جمال

بولرز: شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، ابرار احمد، سلمان علی آغا

شان مسعود نے پریس کانفرنس میں انگلینڈ کے اہم کھلاڑی بین اسٹوکس کی غیر موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک کھلاڑی کے نہ ہونے سے فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انگلینڈ ایک بیلنس ٹیم ہے اور انہیں ان کی کرکٹ کے اسٹائل کا پتہ ہے۔

مزید برآں، انہوں نے کہا کہ کنڈیشنز میں فرق ہے، اور عامر جمال کی شمولیت سے ٹیم کو فائدہ ہوگا، خاص طور پر اس کی آسٹریلیا میں بہترین کارکردگی کی وجہ سے۔ شان مسعود نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیسٹ میچ کی حکمت عملی ایک دن میں نہیں بنتی اور ہر دن میں تبدیلی آتی ہے، جبکہ ابرار اور سلمان علی آغا کی موجودگی میں انہیں سپن بولنگ کے حوالے سے اچھی آپشن ملی ہے۔

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے