صدر جوبائیڈن: ایرانی حملے کا جواب دینے کا فیصلہ اسرائیل نے ابھی نہیں کیا

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ایرانی حملے کا جواب دینے کے حوالے سے اسرائیل نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر وہ اسرائیل کی جگہ پر ہوتے تو ایرانی ریفائنریز کو نشانہ بنانے کے بجائے دیگر اہداف پر غور کرتے۔

بائیڈن نے مزید کہا کہ امریکا اور اسرائیل مسلسل رابطے میں ہیں اور باقاعدہ جنگ سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے ایران پر مزید پابندیاں لگانے کے امکانات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ امریکا نے اسرائیل کی مدد کے لیے کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے