ایف بی آر کے پاس ٹیکس ریٹرنز کے آڈٹ کی صلاحیت نہیں: وزیر مملکت خزانہ
وزیرمملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے کہا ہےکہ ٹیکس ریٹرنز کے آڈٹ کی ایف بی آر کے پاس صلاحیت ہی نہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ جب تک ملک میں معاشی استحکام نہیں ہوگا اور سرمایہ کاروں کو اپنا منافع باہر بھیجنے کی آزادی نہیں ہوگی کوئی پاکستان میں سرمایہ کاری نہیں کرے گا۔
دوران شو 11فیصد شرح سود پر 600 ملین ڈالرز کے مہنگے ترین کمرشل قرض کے سوال پر وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ یہ قرض عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کیلئے دروازے کھولنے کا ثبوت ہے۔
اگر آئی ایم ایف کا فریم ورک لے کر آگے چلنا ہے تو کیا ہم ہاتھ کھڑے کردیں؟ دیوالیہ ہونے دیں؟انہوں نےکہا کہ ٹیکس ریٹرنز کے آڈٹ کی ایف بی آر کے پاس صلاحیت ہی نہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں