صنم جاوید نے شوہر سے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید نے شوہر سے علیحدگی کے لیے فیملی کورٹ میں خلع کا دعویٰ دائر کردیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق صنم جاوید نے وکیل خدیجہ صدیقی کے توسط سے فیملی کورٹ میں خلع کی درخواست جمع کرائی ہے۔درخواست میں صنم جاوید نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کی اپنے شوہر کے ساتھ ذہنی ہم آہنگی نہیں رہی، جس کے باعث دونوں کے درمیان متعدد مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔انہوں نے درخواست میں مزید کہا کہ وہ اب مزید اپنے شوہر کے ساتھ ازدواجی رشتے میں نہیں رہ سکتیں، اس لیے عدالت سے خلع کی ڈگری جاری کرنے کی استدعا کی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے