فیول سبسڈی نہ دینے والے پیٹرول پمپس کے لائسنس منسوخ کرنے کا حکم

وزیراعظم شہباز شریف نے مستحق شہریوں کو فیول سبسڈی فراہم نہ کرنے والے پیٹرول پمپس کے لائسنس منسوخ کرنے کی ہدایت کردی۔پرائم منسٹر فیول ریلیف پروگرام سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے اسکیم پر پیشرفت اور شفافیت کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن اور سبسڈی کے حصول کا طریقہ کار آسان بنانے سے مستحقین کی رجسٹریشن میں اضافہ ہوا ہے اور شہری اس سہولت سے مستفید ہورہے ہیں۔اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں حکام نے بتایا کہ رجسٹریشن اور سبسڈی حاصل کرنے کے طریقہ کار کو سہل بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے شہریوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ رجسٹرڈ افراد میں 15.06 ملین موٹر سائیکل مالکان جبکہ 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے 4 لاکھ 49 ہزار 800 مالکان شامل ہیں۔حکام کے مطابق پیٹرولیم سبسڈی اسکیم کے تحت 4 نومبر تک ایک کروڑ 55 لاکھ 9 ہزار 282 مستحق شہری رجسٹر ہوچکے ہیں، جنہیں مجموعی طور پر 28.6 ارب روپے کی ادائیگیاں کی جاچکی ہیں۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ اسکیم کے تحت اب تک 6 کروڑ 31 لاکھ 53 ہزار 685 ٹوکن جاری کیے جاچکے ہیں، جن میں سے 5 کروڑ 94 لاکھ 45 ہزار 347 ٹوکن استعمال کیے گئے ہیں۔صارفین اور پیٹرول پمپ مالکان کو معلومات فراہم کرنے اور شکایات کے فوری ازالے کے لیے الگ الگ کال سینٹرز بھی فعال کردیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے