لسبیلہ میں وین اور کوچ میں تصادم، 11 افراد جاں بحق
لسبیلہ میں اوتھل زیرو پوائنٹ کے مقام پر وین اور مسافر کوچ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق حادثہ اوتھل زیرو پوائنٹ کے قریب پیش آیا، جہاں وین اور مسافر کوچ آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں 11 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ گوادر سے کراچی جا رہی تھی، جبکہ وین کراچی سے لسبیلہ کی جانب رواں دواں تھی۔ دونوں گاڑیوں کے تصادم کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا۔حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں