فورسز کے ساتھ نہ کھڑی ہونے والی جماعت مائنس ہوجائے گی، رانا ثنا اللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے معاملے پر سکیورٹی فورسز کے ساتھ خلوص سے کھڑی نہ ہونے والی ہر سیاسی جماعت مائنس ہوجائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا خاتمہ قومی ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے پوری قوم کو متحد ہونا چاہیے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ گورنر خیبرپختونخوا نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے 160 ارب روپے فراہم کرنے کی درخواست کی تھی، جسے وزیراعظم نے فوری طور پر منظور کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا سے دہشت گردی کا قلع قمع کیا جائے گا اور حکومت کی اولین ترجیح اس ناسور کا خاتمہ ہے۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ختم کیے بغیر عوام کی زندگیوں میں بہتری نہیں لائی جاسکتی۔ ان کے مطابق دہشت گردی کے خاتمے کے قومی ایجنڈے میں شامل نہ ہونے والی سیاسی جماعتیں سیاسی طور پر مائنس ہوجائیں گی، خواہ ان کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو۔اٹھائیسویں آئینی ترمیم سے متعلق سوال پر وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ فی الحال اس معاملے پر کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی مسودہ سامنے آیا ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کو متحد ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے