دشمن طاقت کے سوا کوئی زبان نہیں سمجھتا:احمد واحدی

ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ احمد واحدی نے کہا ہے کہ دشمن طاقت کے سوا کوئی زبان نہیں سمجھتا، اس لیے اس سے نمٹنے کے لیے طاقت اور قوت کا مظاہرہ ضروری ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران نے ڈرون ٹیکنالوجی اور بغیر پائلٹ فضائی طیاروں کی تیاری میں نمایاں پیش رفت حاصل کرلی ہے۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق احمد واحدی نے اپنے بیان میں کہا کہ دشمن کے ساتھ معاملات طے کرنے کے لیے طاقت کا مظاہرہ اہم ہے۔ ان کے بقول ایران بغیر پائلٹ فضائی طیاروں کی تیاری اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں مہارت کی اچھی سطح تک پہنچ چکا ہے۔پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ نے دعویٰ کیا کہ ایران سمندر میں بھی اپنی مضبوط موجودگی برقرار رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرونز اور بغیر پائلٹ فضائی نظام کی تیاری میں حاصل ہونے والی پیش رفت ملک کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کی عکاسی کرتی ہے۔احمد واحدی نے ایرانی فوجیوں کے حوصلے بلند قرار دیتے ہوئے کہا کہ فوجی اہلکار اچھے جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ ایران طویل عرصے سے ڈرون ٹیکنالوجی کو اپنی دفاعی حکمت عملی کا اہم حصہ قرار دیتا آیا ہے۔ مقامی سطح پر تیار کیے جانے والے بغیر پائلٹ طیاروں کو ایران کی دفاعی صلاحیتوں کا ایک اہم جزو سمجھا جاتا ہے۔تاہم ایرانی سرکاری میڈیا کی رپورٹ میں ڈرون ٹیکنالوجی میں حالیہ پیش رفت کی نوعیت، نئے نظاموں کی خصوصیات یا ان کی عملی کارکردگی کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے