مسلم لیگ(ن) قیادت سے مذاکرات کی خبریں، چیئرمین پی ٹی آئی کا ردعمل
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ پارٹی کی سینئر قیادت نے مسلم لیگ ن سے نہ کوئی مذاکرات کیے نہ ہی خواہش ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ ہماری سپیکر قومی اسمبلی سے کسی بھی مذاکراتی عمل پر گفتگو نہیں ہوئی۔ئی پی ٹی آئی رکن اسمبلی لیگی قیادت یا رہنماؤں سے مذاکرات کیلئے رابطے میں نہیں ہے، پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی یا سینئر قیادت نے ن لیگ سے نہ کوئی مذاکرات کیے نہ ایسی کوئی خواہش ہے۔
بیرسٹر گوہر علی نے کہا قومی اسمبلی کی کارروائی سے متعلق سپیکر سے مختلف معاملات پر بات چیت ہوتی ہے، پی ٹی آئی نے نہ ہی مذاکرات کی کوئی آفر دی نہ اور نہ ہی کوئی فیور مانگا۔
مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت سے مذاکرات کے لیے بنائی گئی کمیٹی کا حصہ نہیں ہوں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا میں ذاتی طور پر پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کے حق میں نہیں ہوں۔اس کے علاوہ وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا 9 مئی کے واقعات پر معافی مانگنے تک بانی پی ٹی آئی عمران خان سے کوئی مذاکرات نہیں ہو سکتے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں