’یہ آنکھیں امیتابھ بچن کو دکھائیے‘، صحافی کی جیا بچن سے تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ جیا بچن ایک صحافی کے ساتھ مبینہ تلخ کلامی کے بعد سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دونوں کے درمیان گھورنے کے معاملے پر سخت جملوں کا تبادلہ دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو کے مطابق صحافی نے جیا بچن سے کہا، ’’میڈم، ایسے گھور کیوں رہی ہیں؟ ہم نے آپ کی تصویر صرف اس لیے بنائی کیونکہ آپ امیتابھ بچن کی بیوی ہیں۔‘‘صحافی نے اداکارہ کی بیٹی کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’’انہیں یہاں سے لے جائیے‘‘۔ اس کے بعد جیا بچن سے کہا، ’’یہ آنکھیں امیتابھ بچن کو ہی دکھائیے، ہمیں نہیں۔‘‘رپورٹس کے مطابق صحافی نے اپنے مؤقف میں کہا کہ وہ محض اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری ادا کر رہا تھا اور اداکارہ کا رویہ غیر ضروری تھا۔واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آرہے ہیں۔ بعض صارفین صحافی کے انداز اور جواب کی حمایت کر رہے ہیں، جبکہ جیا بچن کے رویے پر بھی بحث جاری ہے۔جیا بچن ماضی میں بھی میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ گفتگو اور فوٹوگرافی کے معاملے پر اپنے سخت ردعمل کے باعث خبروں میں رہ چکی ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے