3 سالہ بھارتی نژاد بچے نے کتاب شائع کرکے عالمی ریکارڈ قائم کرلیا
امریکا میں بھارتی نژاد تین سالہ بچے ادوے جین نے کتاب شائع کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا۔ اس کی کتاب میں کھانے کی قدر کرنے اور اسے ضائع ہونے سے بچانے کا پیغام دیا گیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ادوے جین امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے مون ماؤتھ جنکشن میں 23 اپریل 2022 کو پیدا ہوا۔ اس کی کتاب کا عنوان ’ڈینو لرنز ناٹ ٹو ویسٹ فوڈ‘ (Dino Learns Not to Waste Food) ہے، جس میں بچوں کو کھانے کی اہمیت سمجھانے اور خوراک ضائع کرنے سے گریز کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ادوے کو کتاب لکھنے کا خیال اسکول میں کھانے کے وقفے کے دوران پیش آنے والے تجربات سے آیا۔ اس نے ان تجربات کو بچوں کے لیے ایک سبق آموز کہانی کی شکل دی، جس کے ذریعے خوراک کی قدر کرنے کا پیغام پہنچایا گیا ہے۔گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق ادوے جین کا ریکارڈ 3 اپریل 2026 کو نیو جرسی میں تصدیق کے بعد تسلیم کیا گیا۔ اس کامیابی کے ساتھ وہ کتاب شائع کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین مرد مصنف بن گئے۔کم عمری میں کتاب کی اشاعت اور عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے ادوے جین کی کامیابی کو بچوں میں مطالعے، تخلیقی صلاحیتوں اور خوراک ضائع نہ کرنے کے شعور کو فروغ دینے کی ایک قابلِ ذکر مثال قرار دیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں