بلاول بھٹو اور رانا ثناء اللہ جوڈیشل کمیشن کے رکن مقرر

اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن آف پاکستان میں اہم تبدیلی سامنے آئی ہے، جہاں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ کو حکومتی ارکان مقرر کر دیا گیا ہے۔ دونوں رہنماؤں کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے چیئرمین اور چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی منظوری کے بعد بلاول بھٹو زرداری اور رانا ثناء اللہ کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ دونوں رہنما اب حکومتی نمائندوں کی حیثیت سے کمیشن کا حصہ ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے فاروق ایچ نائیک اور مسلم لیگ (ن) کے آفتاب شیخ اس سے قبل اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے چکے تھے، جس کے بعد ان کی جگہ نئے ارکان کی نامزدگی عمل میں لائی گئی۔چیف جسٹس پاکستان نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں قائدِ ایوان کی جانب سے بھیجی گئی نامزدگیوں کی منظوری دی، جس کے بعد تقرریوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تقرری کے عمل میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری اور رانا ثناء اللہ کی شمولیت کو کمیشن کی تشکیل میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے