مشرق وسطیٰ کی کشیدگی، پی آئی اے نے ریاض کی پروازیں معطل کر دیں

اسلام آباد: مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے ریاض کے لیے پروازوں کا آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصلے کے تحت اسلام آباد سے ریاض جانے والی پرواز پی کے 753 اور ریاض سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 754 منسوخ کر دی گئی ہیں۔پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان نے جمعے کو بتایا کہ مشرق وسطیٰ میں بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث ایئرلائن نے ریاض کے لیے اپنی پروازیں عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایئرپورٹ روانہ ہونے سے پہلے پی آئی اے کے کال سینٹر 111-786-786 پر رابطہ کرکے اپنی پرواز کی تازہ ترین صورتحال معلوم کر لیں۔پی آئی اے نے پروازوں کی معطلی کے باعث مسافروں کو پیش آنے والی زحمت پر معذرت بھی کی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے