پنجگور میں پولیس اہلکار کے گھر پر حملہ، اہلکار جاں بحق
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے خدابادان میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک پولیس اہلکار کے گھر پر دستی بم سے حملہ کرنے کے بعد فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار پیر جان جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق مسلح افراد نے پہلے اہلکار پیر جان کے گھر پر دستی بم پھینکا اور پھر خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔ حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار شدید زخمی ہوا اور جانبر نہ ہوسکا۔واقعے کے بعد جاں بحق اہلکار کی لاش ضروری قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، تاہم فوری طور پر حملے کے محرکات اور ملزمان کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں