روس امریکا رابطوں کا وقت اور مقام طے کرنے پر اتفاق

ماسکو: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ روس اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں موجود حل طلب اور اختلافی معاملات پر دونوں ممالک کے درمیان جلد رابطے متوقع ہیں، جبکہ ملاقات کے وقت اور مقام کا تعین کیا جا رہا ہے۔ماسکو ریجن کے شہر استرا میں والڈائی ڈسکشن کلب کے 23ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سرگئی لاوروف نے کہا کہ اس معاملے پر ابھی تک رابطہ نہیں ہوا، تاہم روس اور امریکا دونوں ملاقات کے لیے متفق ہیں۔روسی وزیر خارجہ نے بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں یہ طے پایا تھا کہ دونوں ممالک کے نمائندے دوطرفہ تعلقات میں موجود اختلافی اور حل طلب امور پر رابطہ کریں گے۔سرگئی لاوروف کے مطابق روسی اور امریکی ماہرین اب مجوزہ رابطوں کے لیے مخصوص تاریخ اور مقام طے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ روس اور امریکا کے درمیان یہ رابطے مستقبل قریب میں ہونے کی توقع ہے

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے