راکھی ساونت نے گووندا کی اہلیہ سنیتا کی حمایت کردی
ممبئی: بالی ووڈ اداکار گووندا کی اپنی نئی فلم ’روپا‘ کی ساتھی اداکارہ کومل رانی کے ہمراہ پوجا میں شرکت پر راکھی ساونت نے ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کی حمایت کردی۔راکھی ساونت نے انسٹاگرام پر گووندا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اتنے بڑے موقع پر وہ دوسری لڑکی کو اپنے ساتھ کیسے لے جا سکتے ہیں، انہیں اپنی اہلیہ کے ساتھ جانا چاہیے تھا۔راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ سنیتا آہوجا نے 40 سال تک گووندا کا ساتھ دیا اور ان کے بچوں کی پرورش کی، اس لیے ایسے موقع پر انہیں اپنی اہلیہ کو ترجیح دینی چاہیے تھی۔اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ اب تک گووندا کا ساتھ دیتی رہی ہیں، تاہم اس معاملے میں وہ ان کے ساتھ نہیں ہیں۔ راکھی نے کہا، ’’آپ کچھ بھی کر لیں، سنیتا جی آپ کو نہیں چھوڑیں گی۔‘‘واضح رہے کہ کچھ روز قبل گووندا نے اپنی نئی فلم ’روپا‘ کی ساتھی اداکارہ کومل رانی کے ہمراہ پوجا میں شرکت کی تھی، جبکہ اسی روز ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا بھی الگ سے پوجا میں شریک ہوئی تھیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں