پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے بعد بڑی مندی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ابتدائی تیزی کے بعد مندی چھاگئی، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس 1733 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ منفی زون میں بند ہوا۔کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ مثبت زون میں رہی اور ہنڈرڈ انڈیکس 186 پوائنٹس اضافے کے بعد 1 لاکھ 72 ہزار 400 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔تاہم ٹریڈنگ کے دوران اچانک مندی کا رجحان غالب آگیا جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہا۔ نتیجتاً ہنڈرڈ انڈیکس 1733 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 70 ہزار 498 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی رہی تھی اور ہنڈرڈ انڈیکس 830 پوائنٹس اضافے کے بعد 1 لاکھ 72 ہزار 200 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بند ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے