ترکمانستان نے ایرانی طیارے کو فضائی حدود میں داخلے سے روک دیا

تہران: ترکمانستان نے ایرانی طیارے کو اپنی فضائی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا، اجازت نہ ملنے پر ایرانی پرواز کو واپس تہران لوٹنا پڑا۔ایرانی سول ایوی ایشن کے مطابق ایرانی طیارے کو ہنگامی طور پر تہران کے امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتارا گیا، جبکہ ایران کی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے ترجمان مجید اخوان نے واقعے کی تصدیق کردی۔ایرانی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات جانے والی تمام ایرانی ایئرلائنز کی پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے پروازوں کی معطلی سے متعلق ایران کو تاحال باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا۔ترجمان ایرانی سول ایوی ایشن کے مطابق اماراتی ہوائی اڈوں کے ڈپارچر بورڈز سے ایرانی پروازوں کا شیڈول بھی ہٹا دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے