زارا نور عباس کی ہیوی بائیک پر فلم کی تقریب میں انٹری

پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی نئی فلم ’شیروز‘ کی تشہیر کے لیے منفرد انداز اپناتے ہوئے تقریب میں ہیوی موٹر سائیکل پر انٹری دی، جس نے وہاں موجود میڈیا نمائندوں اور دیگر افراد کی توجہ فوراً حاصل کرلی۔زارا نور عباس ڈیفنس میں بغیر کسی نمایاں سیکیورٹی کے عام افراد کے درمیان ہیوی موٹر سائیکل چلاتے ہوئے فلم کی پروموشنل تقریب میں پہنچیں۔ اداکارہ نے نئے ماڈل کی ہیوی بائیک پر سن گلاسز پہن رکھے تھے اور ان کا غیر معمولی انداز تقریب میں خاصی دلچسپی کا باعث بنا۔تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زارا نور عباس سے فلم ’شیروز‘ کے حوالے سے مختلف سوالات کیے گئے۔ اداکارہ نے فلم کی کہانی اور اپنے کردار سمیت دیگر کرداروں کے بارے میں گفتگو کی۔زارا نور عباس نے بتایا کہ فلم میں تین ہیروئنز ہیں، جن میں ان کے علاوہ اداکارائیں کنزہ ہاشمی اور اشنا شاہ شامل ہیں۔انہوں نے فلم کے کرداروں کی نوعیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’شیروز‘ میں سب ہی ہیرو بھی ہیں اور ہیروئن بھی، جس کے باعث فلم کی کہانی اور کرداروں میں ایک منفرد انداز دیکھنے کو ملے گا۔زارا نور عباس کے مطابق ’شیروز‘ 2 اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی، جبکہ فلم کی ٹیم کو امید ہے کہ یہ فلم شائقین میں بھرپور پذیرائی حاصل کرے گی

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے