پاکستانی خلا باز چین کے خلائی اسٹیشن پہنچنے والے پہلے غیر ملکی خلا باز بنیں گے
پاکستان اور چین کے خلائی تعاون میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت پاکستانی خلا باز چین کے خلائی اسٹیشن میں قدم رکھنے والے پہلے غیر ملکی خلا باز بننے جا رہے ہیں۔ اس پیش رفت کو دونوں ممالک کے سائنسی اور تکنیکی تعلقات میں تاریخی سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔چینی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق چین کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایک پاکستانی خلا باز چین کے انسانی خلائی مشن کا حصہ بنے گا۔ یہ چین کے خلائی پروگرام کی تاریخ کا اپنی نوعیت کا پہلا مشن ہوگا، جس میں چینی اور غیر ملکی خلا باز مشترکہ طور پر خلائی سفر کریں گے۔چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت پاکستان اور چین کی دیرینہ دوستی کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے ساتھ نوجوان نسل کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں آگے بڑھنے کی ترغیب بھی بنے گی۔اس اشتراک کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان خلائی تحقیق، جدید ٹیکنالوجی اور سائنسی تجربات کے شعبوں میں تعاون کے نئے امکانات پیدا ہوں گے، جبکہ پاکستانی ماہرین کو عالمی خلائی تحقیق میں عملی شرکت کا موقع بھی ملے گا۔چینی سفارتخانے نے اس تاریخی مشن کے لیے منتخب کیے گئے دونوں پاکستانی خلا بازوں کی تصاویر بھی جاری کردی ہیں۔ اس اقدام کو پاکستان اور چین کے خلائی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں