سانحہ پمز: پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا عمل تیز

اسلام آباد: سانحہ پمز کی پارلیمانی تحقیقات کے معاملے پر حکومت نے اہم پیشرفت کرتے ہوئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں نمائندگی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں سے نام طلب کر لیے۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی نے جمعہ کے روز سانحہ پمز کی تحقیقات کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی قرارداد منظور کی تھی، جس کے بعد کمیٹی کی تشکیل کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی میں تمام سیاسی جماعتوں کو نمائندگی دی جائے گی اور حکومت نے جماعتوں سے اپنے نام فراہم کرنے کی درخواست کر دی ہے۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتوں کی جانب سے نام موصول ہونے کے بعد کمیٹی کی تشکیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ کمیٹی سانحہ پمز کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے کے ساتھ واقعے کی پارلیمانی سطح پر تحقیقات کرے گی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے