وسیم اکرم اور شنیرا اکرم کا حج سے متعلق اہم فیصلہ

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم ان کے ہمراہ حج کی ادائیگی کے لیے نہیں گئیں۔وسیم اکرم نے اہلیہ شنیرا اکرم کے ہمراہ ملیحہ رحمان کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر متعدد افراد ان سے سوال کرتے رہے کہ شنیرا ان کے ساتھ حج پر کیوں نہیں گئیں۔سابق کرکٹر نے بتایا کہ ان کے خیال میں شنیرا کے لیے پہلے عمرہ ادا کرنا بہتر ہوگا تاکہ وہ اس روحانی تجربے اور عبادات کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔ وسیم اکرم کے مطابق اس کے بعد مستقبل میں دونوں ایک ساتھ حج کی سعادت حاصل کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے