ٹرانسفارمرز کے معروف وائس ایکٹر پیٹر کولن انتقال کرگئے

لاس اینجلس: مشہور ہالی ووڈ فرنچائز ’ٹرانسفارمرز‘ کے مقبول کردار ’آپٹیمس پرائم‘ کو اپنی آواز دینے والے لیجنڈری وائس ایکٹر پیٹر کولن 85 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق پیٹر کولن کے ایجنٹ نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اداکار بدھ کے روز لاس اینجلس میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال کرگئے۔ تاہم ان کی موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی۔پیٹر کولن کے اہلِ خانہ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اپنے پیاروں کی موجودگی میں پُرسکون انداز میں دنیا سے رخصت ہوئے۔پیٹر کولن ایک معروف کینیڈین وائس اوور آرٹسٹ تھے، جو کارٹون سیریز ’ٹرانسفارمرز‘ میں ’آپٹیمس پرائم‘ کی جاندار اور منفرد آواز کے باعث دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔’آپٹیمس پرائم‘ کے کردار کے لیے ان کی آواز ٹرانسفارمرز فرنچائز کی نمایاں شناخت بن گئی اور کئی دہائیوں تک مداح ان کی آواز سے اس کردار کو پہچانتے رہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے