معروف PUBG کریئیٹر فاروق احمد حادثے میں جاں بحق
مشہور PUBG موبائل کانٹینٹ کریئیٹر فاروق احمد کینیڈا میں موٹر سائیکل حادثے کے نتیجے میں انتقال کرگئے۔سوشل میڈیا پر ان کے قریبی دوستوں کے مطابق فاروق احمد کینیڈا کے شہر کیلگری، البرٹا میں پیش آنے والے موٹر سائیکل حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔ان کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد گیمنگ کمیونٹی میں سوگ کی فضا پیدا ہوگئی۔ PUBG موبائل سے وابستہ متعدد معروف گیمنگ کریئیٹرز اور دیگر شخصیات نے سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات جاری کرتے ہوئے فاروق احمد کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔فاروق احمد نے PUBG موبائل سے متعلق ویڈیوز اور گیمنگ کانٹینٹ کے ذریعے بڑی تعداد میں مداح بنائے تھے۔ ان کے یوٹیوب چینل پر تقریباً 9 لاکھ 25 ہزار سبسکرائبرز جبکہ انسٹاگرام پر تقریباً 85 ہزار فالوورز موجود تھے۔وہ PUBG موبائل کے نایاب اور قیمتی اکاؤنٹس کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے تھے اور اپنی ویڈیوز میں مہنگی UC خریداری، نایاب آئٹمز، ہتھیاروں کے اپ گریڈز اور گیم کی قیمتی کلیکشنز دکھاتے تھے۔تاہم ان کے انتقال کی خبر کی تاحال ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی، جبکہ دوستوں اور گیمنگ کمیونٹی کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں