گرمی اور نمی میں بال کیوں فِریزی ہوجاتے ہیں؟

ویب ڈیسک:گرمی اور نمی کے موسم میں اچھی طرح سیٹ کیے گئے بال چند ہی منٹوں میں بے ترتیب اور پھولے ہوئے نظر آنے لگتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس کی بنیادی وجہ صرف پسینہ یا گرمی نہیں بلکہ بالوں کا ہوا میں موجود نمی جذب کرنا ہے۔بالوں کا بڑا حصہ کیراٹین پروٹین پر مشتمل ہوتا ہے جبکہ ان کی ساخت برقرار رکھنے میں ہائیڈروجن بانڈز اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ہوا میں نمی بڑھنے پر بال پانی جذب کرتے ہیں جس سے یہ عارضی بانڈز متاثر ہوتے ہیں اور بال اپنی سیٹ کی گئی شکل کھونے لگتے ہیں۔گھنگریالے، زیادہ مسام دار یا کیمیکل ٹریٹمنٹ سے گزرنے والے بال نمی سے زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں، جس کے باعث وہ تیزی سے پھولنے، الجھنے اور فِریزی ہونے لگتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بالوں کا فِریزی ہونا لازمی طور پر ان کے خشک ہونے کی علامت نہیں بلکہ اس کا تعلق اس بات سے بھی ہے کہ بال ماحول سے کتنی نمی جذب کرتے ہیں۔بالوں کو فِریزی ہونے سے بچانے کے لیے دھونے کے بعد کنڈیشنر کا استعمال، تولیے سے زور سے رگڑنے کے بجائے نرمی سے خشک کرنا اور مناسب لیو اِن کنڈیشنر یا اینٹی فِرز سیرم استعمال کرنا مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ماہرین کے مطابق بالوں کی مصنوعات خریدتے وقت صرف مہنگے یا مشہور تیل کے بجائے ایسی مصنوعات کا انتخاب کرنا چاہیے جن میں بالوں کو نمی کے اثرات سے محفوظ رکھنے والے اجزا شامل ہوں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے