زیادہ شدت کی ورزش دل اور میٹابولک صحت کے لیے زیادہ مؤثر
ویب ڈیسک:نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ مختصر دورانیے کی زیادہ شدت والی ورزشیں، خصوصاً اسپرنٹ انٹرولز، دل اور میٹابولک صحت بہتر بنانے میں درمیانی شدت کی ورزش کے مقابلے میں زیادہ مؤثر ثابت ہوسکتی ہیں۔کارڈیو میٹابولک صحت سے مراد دل، خون کی شریانوں اور جسم کے میٹابولک نظام کی مجموعی صحت ہے۔ ماہرین کے مطابق کمزور کارڈیو میٹابولک صحت ٹائپ ٹو ذیابیطس، دائمی گردوں کے امراض اور جگر میں چربی سے متعلق بیماریوں کے خطرے کو بڑھا سکتی ہے۔جرنل سیل رپورٹس میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق زیادہ شدت والی ورزش، خاص طور پر اسپرنٹ انٹرولز، کارڈیو میٹابولک صحت کے مختلف اشاریوں میں بہتری کے لیے مسلسل درمیانی شدت کی ورزش، جیسے سائیکل چلانے، سے زیادہ فائدہ مند ہوسکتی ہے۔ماہرین کے مطابق متوازن غذا، مناسب نیند، سگریٹ نوشی سے پرہیز، ذہنی دباؤ پر قابو اور باقاعدہ جسمانی سرگرمی بھی دل اور میٹابولک صحت برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں