ایران کا جنگ میں 200 سے زائد دشمن طیارے مار گرانے کا دعویٰ

تہران: پاسدارانِ انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر انچیف میجر جنرل مصطفیٰ ایزدی نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگ شروع ہونے کے بعد ایرانی فورسز نے دشمن کے 200 سے زائد طیارے مار گرائے ہیں۔ان کے مطابق ایران نے انتہائی کم جنگی اخراجات کے ساتھ مخالفین کا مقابلہ کیا، جبکہ دشمن کے نقصانات ایران کے مقابلے میں 100 گنا زیادہ رہے۔ایرانی کمانڈر نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جاری تنازع کو روایتی جنگ کے بجائے ہائبرڈ جنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے فوجی، نفسیاتی اور اطلاعاتی دباؤ کا کامیابی سے مقابلہ کیا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ جنگ کے باوجود ایرانی سیاسی نظام کمزور نہیں ہوا بلکہ مزید مضبوط اور ثابت قدم ہوکر سامنے آیا ہے۔واضح رہے کہ ایرانی حکام کی جانب سے دشمن طیارے مار گرانے کے دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے