ایران کا آئندہ جنگ میں مزید جارحانہ ردعمل کا اعلان
نیوز ڈیسک: ایرانی سپریم لیڈر کے دفتر کے سیاسی مشیر بریگیڈیئر جنرل رسول سنائی راد نے کہا ہے کہ مستقبل میں دوبارہ جنگ ہوئی تو ایران پہلے سے زیادہ مضبوط اور جارحانہ انداز میں مقابلہ کرے گا۔ایرانی خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق رسول سنائی راد نے کہا کہ ایران نے حالیہ جنگ کے دوران مضبوط مزاحمت کا مظاہرہ کیا اور آئندہ کسی بھی ممکنہ تنازع میں اس سے زیادہ سخت ردعمل دینے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران نے حالیہ جنگ میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا اور مستقبل میں بھی دشمن کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔ایرانی عہدیدار نے کسی ملک کا براہِ راست نام لیے بغیر الزام عائد کیا کہ دشمن اقتصادی دباؤ کے ذریعے ایرانی معاشرے میں اختلافات اور عوام و ریاست کے درمیان فاصلے پیدا کرنے کی کوشش کر رہا تھا، تاہم ان کے بقول یہ کوشش کامیاب نہیں ہوئی۔رسول سنائی راد کا کہنا تھا کہ حالیہ جنگ کے دوران دباؤ کے باوجود ایران نے اپنی مزاحمت برقرار رکھی، جبکہ مستقبل میں کسی بھی ممکنہ جنگ کی صورت میں تہران مزید سخت ردعمل دے گا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں