رجب بٹ نے اپنی دولت سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا

لاہور: پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی مجموعی دولت ایک ارب روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔رجب بٹ کا شمار پاکستان کے مقبول ترین یوٹیوبرز میں ہوتا ہے۔ انہوں نے تین سال سے بھی کم عرصے میں سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں فالوورز حاصل کیے اور اپنی پرتعیش طرزِ زندگی کے باعث بھی اکثر خبروں کی زینت بنے رہے۔حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں میزبان کے سوال پر کہ وہ کروڑ پتی ہیں یا ارب پتی، رجب بٹ نے جواب دیا کہ وہ گزشتہ سال باضابطہ طور پر ارب پتی بن گئے تھے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی مجموعی دولت 100 کروڑ روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔ ان کے بقول یہ کامیابی انہیں 12 سال کی مسلسل محنت کے بعد حاصل ہوئی، جبکہ یوٹیوب، برانڈ پروموشنز اور دیگر تجارتی سرگرمیوں نے ان کی مالی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔نوٹ: رجب بٹ کی جانب سے اپنی مجموعی دولت سے متعلق کیا گیا دعویٰ آزاد ذرائع سے تصدیق شدہ نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے