سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا کی لگژری گاڑی ، قیمت جان کر حیران رہ جائینگے

بالی وڈ سپر سٹار سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا نے لگژری گاڑی خرید لی جس کے چرچے سوشل میڈیا سمیت بھارتی میڈیا پر بھی ہورہے ہیں۔
باڈی گارڈ شیرا نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے لیے خریدی گئی نئی رینج روور کی تصویر شیئر کی ہے جس پر ان کے چاہنے والے انہیں مبارکبادیں پیش کررہے ہیں۔ شیرا نے یہ پرتعیش کار ایک کروڑ چالیس لاکھ بھارتی روپے میں خریدی ہے۔

رپورٹس کے مطابق شیرا کی بے انتہا مقبولیت ہے، وہ اپنی شہرت اور کامیابی کی وجہ سے مشہور ہیں لیکن پھر بھی انھوں نے خود کو سلمان خان کی حفاظت کےلیے وقف کر رکھا ہے۔وہ 1995 سے سلمان خان کے باڈی گارڈ ہیں اور انٹرنیشنل ٹورز میں بھی اداکار کے ساتھ دکھائی دیتے ہیں، شیرا کی کار کی تصویر پر انٹرنیٹ صارفین نے دلچسپ اور پرمزاح کمنٹس کیے ہیں۔
کسی مداح نے مبارکباد دی تو کسی نے کہا شیرا بھائی مجھے بھی اپنا گارڈ رکھ لو، اسی بہانے ایک چھوٹی موٹی گاڑی میں بھی رکھ لوں گا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے