انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت میں نوجوانوں پر تشدد کیخلاف آواز اٹھا دی

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت میں نوجوانوں پر تشدد کے خلاف آواز اٹھا دی۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت میں نوجوانوں پر تشدد کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے بھارتی پولیس سے طاقت کا استعمال فوری روکنے کا مطالبہ کردیا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا تھا کہ بھارت میں پُرامن اختلافِ رائے کو دبایا جارہا ہے، نوجوانوں پر غیر ضروری اور حد سے زیادہ طاقت استعمال کی گئی۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس تک پہنچنے سے روکنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کی گئیں اور میٹرو سروسز سمیت موبائل انٹرنیٹ بند کیا گیا۔

ایمنسٹی نے بھارتی حکومت سے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی فوری آزادانہ اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے