پیپلز پارٹی نے پنجاب کے بجٹ پر اعتراضات اٹھا دیے، اجلاس طلب
لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب کے بجٹ پر اعتراضات اٹھا دیے۔
پیپلز پارٹی پارلیمانی پارٹی کی جانب سے بجٹ پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے آج پنجاب اسمبلی میں اہم اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما علی گیلانی کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کو صوبہ نہ بنانے، کسانوں کے نقصانات کا ازالہ نہ ہونے پر اعتراضات ہیں۔
علی گیلانی نے کہا ہے کہ بجٹ میں سب سے زیادہ فنڈزلاہور کے لیےہیں، پنجاب کے دیگر اضلاع کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب شہروں کی حد تک بہتر ہے لیکن دیہات بدستور گندگی سے دوچار ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں