اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پاکستان کی تیار کردہ سالانہ رپورٹ متفقہ طور پر منظور کرلی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پاکستان کی تیار کردہ سالانہ رپورٹ متفقہ طور پر منظور کر لی۔

 پاکستان کے سفیر عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پاکستان کی تیار کردہ سالانہ رپورٹ متفقہ طور پر منظور کرلی۔

سفیر عاصم افتخار  کے مطابق رپورٹ علاقائی بحرانوں اور موضوعاتی امور پر کارروائیوں کو اجاگر کرتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ رپورٹ میں عالمی تنازعات، امن و سلامتی اور انسانی بحرانوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور امن مشنز، تنازعات کے حل اور عالمی تعاون پر زور دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے