آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کیلئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، ایمیلیا کر 15 رکنی ٹیم کی قیادت کریں گی۔

صوفی ڈیوائین اور سوزی بیٹس بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔ صوفی ڈیوائین اور سوزی بیٹس آخری مرتبہ ورلڈ کپ کھیل رہی ہیں، ورلڈ کپ کے بعد دونوں کرکٹرز ریٹائر ہوجائیں گی۔

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 12 جون سے انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ ویمن ٹیم انگلینڈ کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز بھی کھیلے گی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے